؞   بلریاگنج مظاهرے میں گرفتار چار لوگوں کى ضمانت منظور
۵ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

بلریا گنج (حوصلہ نیوز): شہریت ترمیمی بل مخالف مظاہرے میں گرفتار لوگوں میں مزید چار لوگوں کو جمعہ کے روز ہائی کورٹ نےضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔
بلریا گنج بازار خاص کے مولانا محمد علی جوہر پارک میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے میں گرفتار لوگوں میں آج مزید چار لوگوں خان ریان، محمد یوسف، ضیاء الرحمن اور محمد ارقم کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔
اس معاملے میں سرگرم اور ضمانت پر پہلے ہی رہا ہونے والے مولانا طاہر مدنی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اور ذوالفقار کے بعد ضمانت کے بعد آج الہ آباد ہائی کورٹ نے ان چاروں کی عرضی پر سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دے دیا ہے۔ لیکن کاغذی کارروائی پوری کرنے اور باہر آنے میں انہیں بھی دو تین دن لگ سکتے ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ شہاب، تہذیب، حکیم، عبد الرحیم اور عامر نسیم ان پانچوں کی فائل بھی سماعت کے لیے لگ گئی ہے۔ اور ان کی بھی ان شاءاللہ جلد ضمانت پر رہائی ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ جنوری کے آخری ہفتے اور فروری کے شروع میں بلریاگنج میں ہوئے مظاہرے میں کل 19 لوگوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا تھا جن میں دو کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ پچھلے آچکا ہے۔


1 لائك

13 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

21 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.